قانون قدرت حرکت میں آگیا، مارشل لا کی پیداوار وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے خلاف فیصلہ آیا تو کرپشن کے راستے بند ہو جائیں گے۔قاری فاروق احمد

انہوں نے کہا ہے کہ یہ مقام شکر ہے کہ حکمران ٹولے کے ساتھ ساتھ پاناما اسکینڈل میں ملوث ہر لٹیرے کا احتساب شروع ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے خلاف جے آئی ٹی کی تحقیقاتنے واضح کر دیا کہ کس طرح 1977 سے آج تک اس ٹولے نے ملک کو لوٹا اور کھایا ہے ۔ اب اصل معنوں میں پاکستان میں جمہوریت کا سفر شروع ہوا ہے۔








