counter easy hit

وزیر اعظم بلاتاخیر مستعفی ہو جائیں، قاری فاروق احمد فاروقی

Qari Farooq Ahmed

Qari Farooq Ahmed

پیرس(عمیر بیگ) پاکستان پیپلز پارٹی پانامہ کمیشن پر اپوزیشن کے تیار کردہ متفقہ ٹرمز آف ریفرنس پر تحقیقات قبول کر ے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کے تیار کردہ ٹی اوآرز ناقابل قبول ہیں ، حکومت اس ضمن میں معاملات بگاڑنے کے بجائے زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے تا کہ جمہوریت کو لاحق خطرات دور ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا فوری طور پر مستعفی ہونا ہی جمہوریت کیلئے نیک شگون ہو گا۔