counter easy hit

قاری فاروق احمد فاروقی کے جواں سالہ بھانجا عبد الرحمن روڈ ایکسیڈینٹ میں جاں بحق ہوگیا

Abdul Rahman

Abdul Rahman

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) قاری فاروق احمد فاروقی کا جواں سالہ بھانجا اور محمد سیفیان کے بڑے بھائی عبد الرحمن روڈ ایکسیڈینٹ میں جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق قاری فاروق احمد فاروقی کا جواں سالہ بھانجا روڈ ایکسیڈینٹ میں انتقال کر گیا۔ عبد الرحمن کی عمر 27 سال تھی۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل آبائی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ قاری فاروق احمد فاروقی کے چھوٹے بھائی نماز فرانس سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ پاکستانی کیمونٹی نے قاری فاروق احمد فاروقی کے بھانجے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔