counter easy hit

کرنانہ کے ہونہار طالب علم کو میٹرک میں قابل فخر منفرد اعزاز حاصل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں، قاری فاروق

Qari Farooq

Qari Farooq

لالہ موسیٰ(یس اُردو) گورنمنٹ ہائی سکول کرنانہ کے ہونہار طالب علم کا قابل فخر منفرد اعزاز، میٹرک سائنس گروپ کے طالب علم راشد علی نے 1044نمبر لیکر ضلع گجرات کے تمام سرکاری سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ،ہم اس ہونہار قابل فخر طالب علم کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار قاری فاروق احمد فاروقی چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے اور ضلع گجرات کے تمام سٹوڈنٹس کے لئے انتہائی مسرت کی بات ہے، کہ پسماندہ علاقہ سے اس قابل فخر سپوت نے ضلع گجرات کے تمام سرکاری سکولوں میں پہلی پوزیشن لیکر اپنے علاقے کا نام روشن کیا، ہمیں اپنے اس بیٹے پر فخر ہے اور ہم اس کے والدین اور اساتذہ کرام کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں جس کی دعاؤں اور انتھک محنت سے اس بچے نے یہ مقام حاصل کیا،اور دعا گو ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح تعلیمی میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کرے