counter easy hit

بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ, عوامی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کر دیا گیا، قاری فاروق احمد فاروقی

Qari Farooq

Qari Farooq

پیرس(نمائندہ خصوصی) حالیہ بجٹ میں عوامی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کر دیا گیا۔ براہ راست ٹیکسوں سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔پنشن میں بیس فیصد اضافہ بزرگ شہریوں کے ساتھ مذاق سے کم نہیں۔زراعت پر سبسڈی درست اقدام ہے ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ تو بڑھا دیا گیا لیکن تعلیم اور صحت کیلئے کم رقم مختص کی گئی ، بجٹ عوام دوست نہیں ، نظام انصاف و عدل کو نظر انداز کیا گیا ، بجٹ اعداد و شمار کے گورکھ دھندے کے علاوہ کچھ نہیں۔جس وزیر خزانہ سے آئی ایم ایف خوش ہو اس سے عوام خوش نہیں ہو سکتے، ان خیالات کا اظہار قاری فاروق احمد فاروقی چیف آرگنائزر پپیپلز پارٹی فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی حکومت نے نمبروں کا گورکھ دھندہ پیش کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی ہے۔ دنیا میں غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے مگر وزیر خزانہ نے اس طرف توجہ دینے کی کوشش بھی نہیں کی، غریب کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا عوام کے بوجھ کو کم کرنے کی ضرورت تھی۔ مگر اب ان پر مہنگائی کا طوفان ٹوٹنے والا ہے جو رمضان سے قبل عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔