counter easy hit

حکمرانوں کا طرز عمل آمرانہ ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

 Qari Farooq

Qari Farooq

پیرس(عمیر بیگ)حکمران ذاتی اور سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے پارلیمنٹ کو بائی پاس کر کے آمرانہ طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت پارلیمنٹ کو بائی پاس کر رہی ہے ،کسان پیکیج کے اربوں روپے کسی قانونی اجازت کے بغیر جاری کرنا غلط اقدام ہے ، ایل ڈی اے میں وسیع پیمانے پر کرپشن کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔