counter easy hit

راجہ ریاض کے جانے سے پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، قاری فاروق احمد فاروقی

Qari Farooq

Qari Farooq

پیرس(عمیر بیگ)راجہ ریاض احمد نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر اپنے آپ سے زیادتی کی ہے کیونکہ انہیں جو عزت پیپلز پارٹی نے دی تھی وہ کہیں اور نہیں ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک سمندر ہے جو کبھی ختم نہیں ہو گی ، لوگ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن جیالوں کے جوش میں کبھی کمی نہیں آئے گی۔