counter easy hit

قمر ابراہیم کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

Pakistan Hockey

Pakistan Hockey

لاہور : پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپیئن قمر ابراہیم کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اعلان جلد متوقع ہے۔

ملک میں رواں ماہ میں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کھیلی جائے گی جبکہ اگلے برس قومی ٹیم دو سال کے وقفے کے بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔

ورلڈ کپ اور اولمپکس سے باہر ہونے والی قومی ہاکی ٹیم کی باگ دوڑ اب قمر ابراہیم کو سونپی جا رہی ہے، انہیں ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا جا رہا ہے جن کی تقرری کا اعلان جلد کر دیا جائے گا جبکہ فیڈریشن معاون کوچز کا فیصلہ قمر ابراہیم کی مشاورت سے کرے گی۔