counter easy hit

قلات، آوران میں سرچ آپریشن ایک افسر زخمی، 3 شرپسند ہلاک

Qalat, the operation of these wounded an officer, 3 militants killed

Qalat, the operation of these wounded an officer, 3 militants killed

بلوچستان کے ضلع قلات میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین شرپسند ہلاک ہوگئے ، شر پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے ،آواران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کاایک افسر زخمی ہوگیا ۔

ترجمان ایف سی کے مطابق قلات کے علاقے سومالو میں ایف سی اور حساس اداروں نے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران فورسزسے فائرنگ کے تبادلے میں تین شر پسند ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز نے شرپسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ کردئیے ۔علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے ۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق آواران کےعلاقے جھاو میں نامعلوم مسلح افراد کی سکیورٹی فورسزکی گاڑی پر فائرنگ کےنتیجے میں سکیورٹی فورسز کاایک افسر زخمی ہوگیا ۔

فائرنگ کےبعد حملہ آور فرار ہوگئے تاہم فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website