counter easy hit

جلاؤ گھیراؤ کیس، انیس قائم خانی کی ضمانت منظور

Qaim Khani

Qaim Khani

انیس قائم خانی پر کینٹ پولیس نے1994 میں کار نذر آتش کرنے کے الزام میں کیس داخل کیا تھا جس کے خلاف انیس قائم خانی کے وکلاء نے ضمانت کی درخواست داخل کی تھی
کراچی (یس اُردو) سیشن کورٹ حیدر آباد نے پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما انیس قائم خانی کی جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں ضمانت منظور کر لی ، خوشی میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کیں ۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما انیس قائم خانی پر کینٹ پولیس نے1994 میں کار نذر آتش کرنے کے الزام میں کیس داخل کیا تھا جس کے خلاف انیس قائم خانی کے وکلاء نے ضمانت کی درخواست داخل کی تھی ۔ آج سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی ، انیس قائم خانی اور سرکاری وکلاء کی بحث کے بعد عدالت نے ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کر لی ۔ اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے کورٹ میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرئے کو مبارکباد پیش کی ۔یاد رہے کے انیس قائم خانی کو ڈاکٹر عاصم کیس میں ضمانت رد ہونے کے بعد کراچی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا ۔