counter easy hit

محلہ گردوارہ اور محلہ فیضان مدینہ میں قادیانیوں نے اپنی خفیہ سرگرمیوں میں اضافہ کردیا

Qadyanis

Qadyanis

سرائے عالمگیر (بیوروچیف) حکومت کی نرمی یا مقامی اداروں کی عدم تو جہی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے محلہ گردوارہ اور محلہ فیضان مدینہ میں قادیانیوں نے اپنی خفیہ سرگرمیوں میں اضافہ کردیاہے ذرائع کے مطابق اسی محلے میں ایک عبادت گاہ جسے مسجد کا نام دیا گیاہے جہاں نامعلوم افرادکی آمد و رفت کا سلسلہ دن رات جاری رہتاہے جبکہ قادیانیوں کی ایک کمیٹی بھی کام کر رہی ہے جس کے ممبران اپنی اصلیت ظاہر کیے بغیر چھوٹے گروپوں کی شکل میں مقامی لوگون سے رابطے میں رہتے ہیں اور لوگوں کی مجبوریوں کو دیکھ کر یوپین ممالک بھجوانے کالالچ تو کسی کو حالات بدلنے کی آس دلا کر اپنے دائرے میں شامل کرنے کی کوششیں کرتے پائے گیے ہیں جبکہ کچھ پیری مریدی کی آڑ میں لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی منفی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں مقامی سطح پر قادیانیوں کی سرگرمیاں کسی سی پوشیدہ نہ ہونے کے باوجود مقامی انتظامیہ کی خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ سرائے عالمگیر میں قادیانیوں کا مظبوط نیٹ ورک کام کررہاہے جو کہ ملکی حالات پیش نظر خطرے کی علامت قرار دیا جا سکتا ہے اہلیان سرائے عالمگیر نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ محلہ گردوارہ اور دوسرے علاقوں میں قادیانیوں کی خفیہ سرگرمیوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ان کو روکاجائے تاکہ آنے والے دنوں میں کسی نا خوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔