counter easy hit

سب کی مخالفت مول لیکر پیکوسائن کی تھی ،دپیکا پڈکون

 against the risks, Deepika Padukone

against the risks, Deepika Padukone

ممبئیمعروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون کا کہنا ہے کہ انھیں فلم پیکو کی پیشکش قبول کرنے سے قبل دوستوں اور خیر خواہوں کی طرف سے اسے رد کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انھوں نے پیکو کی پیشکش سب کی مخالفت مول لیکر قبول کی تھی۔ دپیکا کوحال ہی میں بگ اسٹار انٹرٹینمنٹ ایوارڈز2015 میں پیکو کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔دپیکا نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں خوشی ہے کہ ان کاپیکو میں اداکاری کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ دپیکا پڈکون آج کل اپنی نئی آنے والی فلم باجی راوٴ مستانی کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ باجی راوٴ مستانی میں دپیکا کے ساتھ رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
سنجے لیلا بھنسالی کیباجی راوٴ مستان 18دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔