counter easy hit

خالص شہد کی پہچان

چونکہ فی زمانہ ہر چیز میں ملاوٹ کی وبا عام طور پر کچھ زیادہ ہی پھیلتی جا رہی ہے اس لیے کسی بھی چیز کے معیار کو پرکھنے کے لیے اس کی اصلی پہچان کے لیے کئی طریقے پائے جاتے ہیں اسی طرح شہد کی اصلی ہونے کی پہچان کے چند طریقے درج ذیل ہیں۔

شہد کے چند قطرے پانی کے گلاس میں ٹپکائیں اگر وہ قطرے اسی حالت میں گلاس کے پیندے پر پڑے رہیں تو خالص شہد ہے۔ اس لیے کہ شہد آسانی کے ساتھ پانی میں حل نہیں ہوتا جبکہ شیرہ یا شربت کے قطرے پیندے تک پہنچنے سے پہلے ہی ٹوٹ جاتے ہیں۔

نمک کی ڈلی کو شہد پر رگڑیں پھر شہد چکھیں اگر شہد کا ذائقہ نمکین محسو س نہ ہو تو شہد خالص ہے۔

ایک کاغذ یا کپڑے پر شہد کا قطرہ ڈال کر اسے ترچھا کریں اگر شہد کا قطرہ کاغذ یا کپڑے پر لگے بغیر پھسل جائے تو شہد خالص ہے۔

شہد کو روٹی پر لگائیں اور پھر بھوکے کتے کے آگے ڈالیں اگر شہد خالص ہوگا تو کتا نہیں کھائے گا کیونکہ کتا شہد نہیں کھاتا۔