counter easy hit

پنکی تو بری پھنسی : بشریٰ بی بی بن کر سوشل میڈیا پر جعلی ویڈٰیو اپلوڈ کرنے والی خاتون کی شامت آگئی

لاہور; خود کوبشری بی بی ظاہر کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والی خاتون مشکل میں آ گئیں آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو اس حرکت پر شرمندہ ہونا چاہئیے۔معروف صحافی جاسمین منظور نے سخت الفاظ میں خاتون کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ

روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر خود کو خاتون اول بشری بی بی ظاہر کیا۔اور ویڈیو میں مضحکہ خیز انداز میں وزیراعظم عمران خان کی سادگی مہم کا مذاق اڑایا۔معروف صحافی جاسمین منظور نے مذکورہ خاتون کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خاتون شاید پاکستانی شہری ہوں یا پھربیرون ملک رہتی ہوں۔ان کی ویڈیو مجھے بہت سارے لوگوں نے واٹس ایپ کی۔ا س ویڈیو پر بس میں اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ ایک پاکستانی عورت ہونے کے ناطے میں بہت شرمندہ ہوں۔جاسمین منظور نے خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو لگ رہا تھا کہ یہ حرکت کرنے کے بعد آپ کو داد ملے گی تو مجھے آپ کی ذات،سوچ اور تعلیم و تربیت پر بہت افسوس ہوا۔اور اگر آپ پاکستانی ہیں پھر تو مجھے اور بھی زیادہ شرمندگی ہو گی۔اور آپ کو بھی اس حرکت پر شرمندہ ہونا چاہئیے کیونکہ ایک ایسی خاتون جس سے آپ نہ ملی ہیں آپ نے ان کی اور ان کے لباس کی توہین کی۔اس ویڈیو پر آپ کو اور آپ کے گھروالوں کو شرمندہ ہونا چاہئیے۔اور اس طرح کی ویڈیو بنانے سے پہلے آپ یہ ضرور سوچ لیں کہ کل کو آپ کی یا آپکی بہنوں کی بھی ایسی ویڈیو بن سکتی ہے۔بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ آپ نے یہ حرکت کی۔آپ کے لیے جتنے بھی سخت الفاظ استعمال کیے جائیں وہ کم ہیں میں بس آپ کو آپ کا اصل چہرہ دکھا کر یہی کہوں گی کہ آپ کو اس پر شرمندہ ہونا چاہئیے۔