counter easy hit

پنجاب: دہشتگردی کے حق میں بیان بازی، آپریشن کی مخالفت پر سزا کا فیصلہ

Punjab Government

Punjab Government

لاہور (یس ڈیسک) پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن اقدامات کیے جانے لگے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کے حامیوں کے سدباب کے لیے آرڈیننس تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دہشت گردی کے حق میں بیان بازی پر 6 ماہ سے ایک سال کی سزا دی جائے گی۔ دھشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کی مخالفت کرنے پر بھی سزا ملے گی۔

آرڈیننس کے مطابق تمام مساجد کے امام جمعہ اور دیگر اجتماعات کی ریکارڈنگ خود کر کے متعلقہ تھانے میں پہنچانے کے پابند ہوں گے۔

صرف حکومت کی مقرر کردہ کمپنی ہی سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کی یونیفارم تیار کرنے کی مجاز ہو گی۔ آرڈیننس اگلے چوبیس گھنٹوں میں گورنر پنجاب کے پاس بھیج دیا جائے گا۔