counter easy hit

پنجاب حکومت کی ریاستی دہشتگردی کیخلاف عوامی تحریک اور منہاج القرآن سپین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

بارسلونا (یوسف چوہدری) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوسال بعد بھی انصاف نہ ملنے پر دنیا بھر میں منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہروں کے سلسلہ میں سپین کے شہر بارسلونا میں بھی احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے حکومتی دہشت گردی کی پرزور مذمت کی اور مظاہرین نے گونواز گو کے نعرے بھی لگائے، اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک سپین کے سیکریٹری اطلاعات یوسف چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار اعظم جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ دوسال پہلے جس حکم سے انہوں نے مقتولین کی FIR درج کروائی تھی آج اس پر انصاف کے تقاضے بھی پورے کروائے جائیں انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے ملزمان کو کیفرکردار تک پہچانے کیلئے کردار ادا نہ کیا تو لوگ آپکو اچھے لفظوں میں یاد نہیں رکھیں گے، سیکریٹری جنرل عوامی تحریک سپین راحیل اکرم ایڈووکیٹ نے کہا کہ 17جون کو جو ظلم اور بربریت کی انتہا کی گئی تھی آج ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے انصاف کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں اور ہم اس موقع پر ریاستی دہشتگردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ آج 17جون ہے جو 14بے گناہ خونوں سے رنگا ہوا ہے ہر سال احتجاج بھی ہو رہا ہے مگر قانون اندھا ہو چکا ہے بجائے اس کے کہ مقتولین کو انصاف فراہم کیا جاتا انہیں ہی پکڑ کر جیلوں میں بند کیا جاتا رہا ہے اور طرح طرح ہتھکنڈوں سے انہیں ورغلانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں، محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ 17جون کو پوری دنیا نے ٹی وی چینلز کے ذریعے ریاستی دہشتگردی کو دیکھا کہ 14بے گناہ شہریوں کو کس بے دردی سے شہید کیا گیا مگر انصاف آج تک نہیں مل سکا، انہوں نے کہا کہ ریاست کاکام ہوتا ہے کہ وہ عوام الناس کو تحفظ امن و امان فراہم کرے، صحت اور تعلیم کے ساتھ بنیادی ضروریات فراہم کرے مگر پاکستان میں لوگوں سے پرامن احتجاج کا حق بھی چھینا جا رہا ہے، محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دیوانے پاکستان میں حقیقی تبدیلی اور انصاف کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مقتولین کو انصاف ملے، انصاف وہ جو ملکی قوانین کے مطابق ہوتا ہوا نظر آئے اور ساری دنیا اسے تسلیم کرے۔ منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر حسنات مصطفی ہاشمی نے کہا کہ 17جون کو حکومت کی طرف سے جو قیامت صغری برپا کی گئی تھی ہم اس کی پروزور مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر مظاہرین نے گو نواز گو، ریاستی دہشتگردی نامنظور اور مردہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest

PAT Spain Protest