counter easy hit

پنجاب بھر کے سکول کل سے کھل جائیں گے

Punjab School will open tomorrow

Punjab School will open tomorrow

حکومت اور پرائیویٹ سکول مالکان کے درمیان معاملات طے پا گئے ، دہشت گردی کے خلاف ایس او پی پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی قائم
لاہور (یس اُردو) پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولز کل سے کھل رہے ہیں جب کہ سیکورٹی کے حوالے سے پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے درمیان لاہور میں ا مذاکرات ہوئے ۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے شدید دھند اور سردی کی لہر کے پیش نظر گذشتہ منگل سے بند کر دئیے تھے ۔ سکولوں کی بندش کے دوران سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے گئے ۔ پنجاب بھر کے 90 سے زائد سکولوں کو ناقص سیکورٹی کی بنا پر سیل کیا گیا اور مقدمات قائم کرتے ہوئے بہت سے اداروں کی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھی دئیے گئے ۔ حکومت کے اعلان کے مطابق کل سے تمام سکولز کھولے جا رہے ہیں جبکہ سکولوں کی سیکورٹی کے حوالے سے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وزیر تعلیم رانا مشہود سے مذاکرات بھی ہوئے جس میں سکول کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ۔