counter easy hit

پنجاب رینجرز نے بھارتی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

لاہور: پاکستان رینجرز پنجاب نے سرحد پار سے بھارتی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شراب کی بوتلیں قبضے میں لے لیں۔

Punjab Rangers failed to smuggle Indian alcoholترجمان رینجرز کے مطابق اسمگلر رات کے اندھیرے میں شراب لے کر بھارتی حدود سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران ڈیوٹی پر موجود رینجرز کے جوانوں نے انہیں رُکنے کا حکم دیا۔ جس پر وہ  واپس بھاگ گئے تاہم جاتے ہوئے شراب کی بوتلیں سرحد پر چھوڑ گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے بھارتی حدود سے آنے والے اسمگلروں پر فائرنگ بھی کی جب کہ علاقے کی تلاشی کے دوران 20بھارتی شراب کی بوتلیں قبضے میں لے لیں۔