counter easy hit

پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 4 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

Hanging

Hanging

لاہور (جیوڈیسک) کی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی ایوب کو پھانسی دی گئی۔ مجرم ایوب کو شیخوپورہ کی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

بہاولپور کی نیو سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم غلام یاسین کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ چنی گوٹھ سے تعلق رکھنے والے غلام یاسین نے 2002 میں خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔

مجرم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ ساہیوال کی سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی شہباز کو پھانسی دی گئی جبکہ مجرم جعفر خان کی سزا پر عملدرآمد مدعی کی درخواست پر کچھ روز کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔

سنٹرل جیل میانوالی میں سزائے موت کے قیدی محمد خان کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ مجرم نے 2001 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

مجرم کو عدالت میں 2002 میں سزائے موت سنائی تھی جبکہ سزائے موت کے دوسرے قیدی حب دار شاہ کی پھانسی مقتول کے ورثا کی جانب سے معاف کرنے پر ٹل گئی۔