counter easy hit

پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا

Hanging

Hanging

پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے مزید 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں جیل حکام نے علی الصبح قتل کے 2 مجرموں اعجاز اور عبدالجبار کو پھانسی دے دی۔ فیصل آباد سینٹرل جیل میں بھی قتل کے مجرم ظفر اقبال کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

مجرم نے 2005 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون کو قتل کردیا تھا جب کہ سزائے موت کے 2 قیدیوں نظام دین اورمحمدحسین کی جانب سے صلح نامہ پیش کرنے کے باعث پھانسی موخر کردی گئی۔

واضح رہے کہ ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 60 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا یا جاچکا ہے۔