counter easy hit

سات سالوں میں پنجاب میں تھانہ اور پٹواری کلچر تبدیل نہیں ہو سکا، افضال گوندل

Afzaal Gondal

Afzaal Gondal

فرانس (چوہدری افضال گوندل) راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری افضال گوندل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سات سالوں میں پنجاب میں تھانہ اور پٹواری کلچر تبدیل نہیں ہوسکا ،پولیس اور پٹواریوں کو ٹھیک نہ کرسکنے والی حکومت پورے پنجاب کو کیسے ٹھیک کرے گی۔

وزیر اعلی کی نظر میں صرف اورنج لائن ٹرین ہی سب کچھ ہے ۔انہیں پورا پنجاب غربت کی دلد ل میں دھنانظر نہیں آتا۔ احتساب کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا پنجاب کے وزراء گھبرانا شروع ہوگئے، ،وزراء پنجاب اسمبلی میں اپنا موقف پیش کرنے سے کیوں گھبراتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کو محدود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پنجاب اسمبلی کی مجالس قائمہ کو از خود نوٹس لینے کا اختیار دیا جائے ،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پنجاب اسمبلی کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

خیبرپختون خواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد یہاں سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت ختم ہوگئی اور میرٹ کی بالادستی قائم کی گئی ہے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں سفارش کلچر کا خاتمہ کردیا۔

خیبرپختون خواہ میں اب انصاف عام اور احتساب سرعام کا نعرہ مقبول ہوچکا ہے ،خیبرپختون خواہ میں سرکاری خزانہ صرف عوام پر خرچ کیا جارہا ہے وہاں اقربہ پروری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے۔