counter easy hit

پنجاب حکومت کا صوبے میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم

Punjab orders tougher crackdown against banned organizations in Punjab

Punjab orders tougher crackdown against banned organizations in Punjab

 لاہور: پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے خدشات کے باعث صوبے میں کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے جاری مراسلوں میں خدشات ظاہر کئے گئے ہیں کہ پنجاب میں کالعدم تنظیمیں نئے سرے سے صف بندی میں مصروف عمل ہیں اور انہیں بعض ملک دشمن عناصر کی حمایت بھی حاصل ہے، مراسلوں کی روشنی میں پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی نے ڈویژنل کمشنرز، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز، اضلاع اور تحصیل کی سطح پر تعینات سی سی پی اوز، ڈی پی اوز، آر پی اوز کے نام ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا  ہے کہ کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ تمام افراد اس ضمن میں کام جاری رکھیں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیم سے وابستہ افراد کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے اور کسی بھی صورت ایسے لوگوں کو رعایت نہ دی جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website