counter easy hit

پنجاب سرمایہ کاری کیلئے بہترین صوبہ بن کر ابھرا ہے، شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ پنجاب سرمایہ کاری کیلئے بہترین صوبہ بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کوہر طرح کی سہولتیں دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ سرمایہ کاری کرکے خدمات کو بہتر بنائیں اور منافع کمائیں۔

Punjab has emerged as the best province for investment, Shahbaz Sharif

Punjab has emerged as the best province for investment, Shahbaz Sharif

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بین الاقوامی بزنس سیمینار میں شریک غیر ملکی کمپنیوں کے سربراہان نے ملاقاتیں کیں جن میں پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ غیر ملکی کمپنیوں کے سربراہان نے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے صف اول کا صوبہ بنا دیا۔ مہمانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب آ کر ’شہباز اسپیڈ‘ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے صوبے میں شفافیت کا کریڈٹ آپ کی متحرک قیادت کو جاتا ہے۔ وہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سی پیک نے بھی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔ آئیے مل کر پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کریں اور تعاون کو بڑھائیں۔ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولتیں مہیا کرے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website