counter easy hit

عوام کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ،حاجی محمد نواز چوہان

Punjab government

Punjab government

ننکانہ صاحب (عبدالغفار چوہدری ) صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری ٹرانسپورٹ پنجاب حاجی محمد نواز چوہان نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے جبکہ ہسپتالوں کے عملہ کو مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہرہ کرنا چاہئے وہ آج اچانک رورل ہیلتھ سینٹرکا معائنہ کر رہے تھے ان کے ہمراہ ای ڈی او ہیلتھ ننکانہ ڈاکٹر محمد اسلم رندھاوا ڈپٹی ڈی او ننکانہ رائے محمد اقبال کھرل ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد بھی موجود تھے انہوں نے ناقص سہولیات کا نوٹس لیا اور فوری طور پر ضلع بھر کے مراکز صحت میں مریضوں کیلئے صاف پانی مہیا کرنے کی ہدایت کی انہوں نے سرکاری ہسپتال واربرٹن میں سیکورٹی کا انتظام نہ ہونے پر ای ڈی او ننکانہ کو سیکورٹی انتظامات کرنے ہسپتال کی ایمبولینس پندرہ روز کے اندر چالو کرنے اور ڈینٹل یونٹ جلد از جلد مہیا کرنے کی ہدایت کی ،جبکہ ویٹرنری ہسپتال میں ڈاکٹر کی غیر موجودگی کا بھی نوٹس لیا ،انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ننکانہ کے کوارڈی نیٹر کی حیثیت سے دورے جاری رکھیں گے اور غفلت کے مرتکب اہل کاروں کو معاف نہیں کیا جائے گا