counter easy hit

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپا، 20 من مضرصحت گوشت برآمد

Punjab Food Authority published

Punjab Food Authority published

لاہور….عائشہ ممتازایک بھر پھر متحرک ہوگئیں اورصبح سویرے ٹاؤن شپ میں چھاپہ مارا تو ناغے کے روز کئی من غیرمعیاری گوشت پکڑ لیا ،ناقص گوشت بیچنے والوں میں پھر سے کھلبلی مچ گئی ۔
لاہور کی دبنگ خاتون ،فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز ایک دو ماہ کی خاموشی کے بعد دوبارہ متحرک ہوئیں تو وہی چھاپے،شہر کا کوئی علاقہ یا کونہ کھدرا، چھپا نہ رہا ۔آج باری تھی ٹاؤن شپ کی ،ٹیم کے ساتھ نکلیں تو شامت آ گئی ناغے کے روز گوشت بیچنے والے کی ،ملزم اپنے معمول کے مطابق رکشے میںگوشت رکھ کر دکانوں پر سپلائی کرنے جا رہا تھا کہ عقابی نظروں کی زد میں آ گیا اور اپنا رکشہ اور گوشت چھوڑ کر بھاگ نکلا ،پورا 20من گوشت برآمد ہوا اور وہ بھی سارے کا سارا مضرصحت تھا۔گوشت قبضے میں لے کر لائیو اسٹاک اور پولیس کی ٹیمیں طلب کر لیں،ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ۔