counter easy hit

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے والے مالکان سے نمبر پلیٹ کی مد میں لاکھوں بٹورنے لگا

Punjab Excise and Taxation

Punjab Excise and Taxation

گجرات(مرزا خرم حسنین)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے والے مالکان سے نمبر پلیٹ کی مد میں لاکھوں کا ہیر پھیرلاہور،گوجرانوالہ گجرات سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے نام پر عرصہ دراز سے سائلین سے موٹر سائیکل نمبر پلیٹ کی فیس750 جبکہ دیگر گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی فیس1200روپے وصول تو کر رہے ہیں مگر نمبر پلیٹ جاری نہیں کر رہے جس سے سائلین کی نئی گاڑیاں نمبر پلیٹ نہ ہونے سے مختلف تھانوں میں بند ہو چکیں ہیں جس سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکار اور افسران نہ صرف عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں بلکہ قومی خزانے کو بھی لاکھوں کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے سول سوسائٹی اور ٹرانسپورٹ مالکان نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ کی مد میں بھاری فیسیں وصول کر کے نمبر پلیٹ کیا اجراء نہ کرنے والے ای ٹی اوز صاحبان اور رجسٹریشن موٹر برانچ کے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا کر عوام کو ان کی زیادتیوں سے نجات دلائی جائے ۔