counter easy hit

وزیراعلیٰ پنجاب نے راہداری منصوبے پر تنقیدمستردکردی

Punjab Corridor project

Punjab Corridor project

لاہور…..پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نےپاک چین اقتصادی راہداری منصوبےپرمخالفین کی تنقید رد کردی،کہتےہیں، خدارا خواہ مخواہ کی غلط فہمیوں کو ہوا نہ دی جائے،وزیرریلوےخواجہ سعد رفیق کاکہناہے کہ سی پیک ڈھائی سال کانہیں،30 سال کا قومی منصوبہ ہے،اسے کالاباغ ڈیم نہیں بننے دیں گے۔لاہورمیں رائےونڈکےنواحی قصبےپریم نگر میں ہوئی لاہور،لودھراں ریلوے ڈبل ٹریک کی افتتاحی تقریب،وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نےافتتاح کیا۔اپنےخطاب میں شہبازشریف کاکہناتھا، سی پیک کے تحت سندھ میں 9ارب ڈالرکےبجلی منصوبےلگ رہے ہیں،خیبر پختونخوا میں پانی کے بڑےمنصوبے بنیں گے،گوادرمیں طویل سرمایہ کاری ہوگی، پنجاب کاحصہ ڈھائی ارب ڈالرز کا ہے،خداراخواہ مخواہ غلط فہمیاں پیدا نہ کی جائیں۔وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق نےوزیراعلیٰ شہبازشریف کوپنجاب میں ترقی کےسفرکامعمارقراردیا،ان کاکہناتھا،کچھ لوگ سی پیک کو متنازع بناناچاہ رہےہیں،حکومت نےکبھی نہیں سوچاکہ پنجاب کو سی پیک سے زیادہ فائدہ پہنچے،اقتصادی راہداری کو کالاباغ بنانےکی اجازت نہیں دیں گے۔خواجہ سعد رفیق نےبتایاکہ وزیراعظم نےریلوے کےحوالےسے فری ہینڈ دےرکھاہے،ڈھائی سال میں انہوں نےمحکمےکی حالت بدل دی،ان کاکہناتھاکہ چینیوں سے ڈکٹیشن نہیں لیتے،ملکی ترقی کےکاموں میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔