counter easy hit

پنجاب اسمبلی کا اجلاس جنوری کے دوسرے ہفتے بلانے کا فیصلہ

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور…….پنجاب حکومت نےصوبائی اسمبلی کا اجلاس جنوری کے دوسرے ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا ہے
، اجلاس دو ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق آج 7 جنوری کو سہ پہر دو بجے اجلاس بلانے کی سمری آگے نہ بڑھ سکی۔اب تک صرف 34 دن اجلاس ہوئے ہیں۔ 8 جون تک کے پارلیمانی سال میں 100 دن اجلاس ہونا ضروری ہیں۔اپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی نے بند روڈ کی یونین کو نسل 71 میں کھڑے گندے پانی کے بارے میں تحریک التوائے کار جمع کرادی۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ اکرم پارک مدینہ ا سٹریٹ میں گندے پانی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔گندگی کے ڈھیروں سے تعفن پھیل رہا ہے، بغیر ڈھکن مین ہول موت کے پروانے بن گئے ہیں۔متعدد درخواستیں دینے کے باوجود حکام نوٹس نہیں لے رہے۔تحریک ق لیگ کے عامر سلطان چیمہ، وقاص حسن موکل اور خدیجہ عمر کی طرف سے جمع کرائی گئی۔