counter easy hit

پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کر لیا

لاہور: پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کرلیا، بل کے مسودے کو آج ہی گورنر پنجاب کو بھجوایا جائے گا، گورنر پنجاب کی منظوری اور گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی موجودہ بلدیاتی ادارے تحلیل ہوجائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے۔ اپوزیشن نے ترامیم مسترد ہونے پر احتجاج کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ بتایا گیا ہے کہ بل کی منظوری کے بعد ضلع اور یونین کونسل کا نظام ختم ہوجائے گا۔ بل کی منظوری کے بعد ضلع اور یونین کونسل کا نظام ختم ہوجائے گا۔ نئے بلدیاتی نظام کے تحت ویلج کونسل کا انتخاب غیرجماعتی بنیادوں پر ہوگا۔ شہروں میں محلہ کونسل کا انتخاب بھی غیر جماعتی بنیادوں پر ہوگا۔ ویلج کونسل اور محلہ کونسل میں زیادہ ووٹ لینے والا چیئرمین ہوگا۔ پنجاب اسمبلی میں منظور کیا گیا بل آج ہی گورنر پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب کی منظوری اور گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی موجودہ بلدیاتی ادارے تحلیل ہوجائیں گے۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون کی منظور ی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں ، لوکل باڈیز کے نوماہ کے فنڈز منجمد رکھے گئے ہیں، آج ایوان میں عام آدمی کے مینڈیٹ کو قتل کیا گیا ہے، حکومت بندر بانٹ چاہتی ہے، بلدیاتی نمائندوں کی ابھی ڈھائی سال مدت تھی ، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ،حکومت کی جلد بازیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں ،آج فنڈز کی بندر بانٹ ہو رہی ہے، نیا پاکستان اس کو کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین جس کو سپریم کورٹ نے جھوٹا قرار دیا ہے، اس کونیازی صاحب شوق سے کابینہ میں بھاشن دینے کیلئے بلاتے ہیں ان لوگوں نے نوماہ سے جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا ، ہم احتساب کے خلاف نہیں ہیں، احتساب ہوناہے تو سب کا ہونا چاہئے، عمران نیازی کا بھی ہونا چاہئے ، آج عام اشیائے خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ، ابھی آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونا اور رمضان کی آمد آمد ہے، آج کوئی مزدوراور کلر ک اپنی آمد نی سے گزارہ نہیں کرسکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ، لوگ آج ان وعدوں پر ماتم کررہے ہیں جو عمران خان نے کنٹینرز پر چڑھ کرکئے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نیازی نے تم نے غریب آدمی اور یتیم بچوں سے چھت چھین لی لیکن آج بھی بنی گالا کی ناجائز تجاوزات منہ چڑھا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کھلاڑی نہیں بلکہ کھلنڈرہ ہے، آنیوالے مہنگائی کے سونامی سے مجھ خوف آتا ہے جس میں عمران نیازی قوم کو ڈبونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب آپ علیمہ باجی کا اربوں روپے حساب دیں ، تجاوزات کے نام پر غریب آدمی کی دکانیں گراکر روزگار چھینا جارہاہے ،اعظم سواتی نے زمینوں پر قبضے کئے لیکن آپ نے اس کو بلاکر پھر کابینہ میں شامل کرلیا ، آپ ہیلی کاپٹر پر سیر سپاٹوں کاحساب دیں ، کے پی حکومت نے کہا کہ پشاور میٹرو میں سات ارب کا غبن ہے کوئی پوچھنے والا نہیں،عمران خان چین میں جاکر پانچ ارب درخت لگانے کی بات کرتے ہیں ، ایران میں زبان پھسل جاتی ہے۔