counter easy hit

عوام ہوشیار خبردار:موبائل فون میں کم بیلنس ڈلوانے والے صارفین کے لئے بری خبرآگئی

نئی دہلی( ویب ڈیسک ) بھارتی موبائل کمپنیزائیرٹیل، ووڈافون اور آئیڈیا نے کم ریچارج کرانے والے صارفین کے نمبر بندکرنے کا عندیہ دیدیا،اس فیصلے سے 25کروڑ سمیں بلاک ہوجائیں گی ،بھارتی ٹی وی کے مطابق ووڈافون، آئیڈیا اور بھارتی ائیرٹیل نے 2 جی کی25 کروڑ موبائل کنکشن کو بند کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ۔ اگر آپ ائیرٹیل، ووڈافون یا آئیڈیا کا نمبر استعمال کرتے ہیں اور کم ریچارج کراتے ہیں تو آپ کے لئے بری خبر ہے کیونکہ آپ کا سم کارڈ کبھی بھی بند ہو سکتا ہے۔ ووڈافون، آئیڈیا اور بھارتی ائیرٹیل نے 25 کروڑ 2 جی موبائل کنکشن کو بند کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ کمپنیوں نے یہ فیصلہ فی صارف اوسط آمدنی(اے آر پی یو) میں آئی کمی کی وجہ سے کیا ہے۔فائنانشیل ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، 250 ملین صارفین ایک ماہ میں 35 روپئے سے بھی کم کا ریچارج کراتے ہیں۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ائیرٹیل کے پاس ایسے 100 ملین صارفین اور ووڈافون کے پاس تقریبا 150 ملین صارفین ہیں، جو مہینہ بھر میں 35 روپے سے بھی کم کا ریچارج کراتے ہیں۔ لہذا، کمپنی نے کم از کم 35 روپئے کا ریچارج کرانے کو لازمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ابھی کمپنیوں کو ان صارفین سے 10 روپئے کا اے آر پی یو ملتا ہے۔ اگر کم از کم ریچارج یہی رہتا ہے تو بھارتی ائرٹیل کو ان سے 100 روپے کی ماہانہ آمدنی ملے گی۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر اس میں سے آدھے صارفین بھی نیٹ ورک پر رکتے ہیں اور 35 روپئے والا پلان لیتے ہیں تو انہیں ایک ماہ میں 175 کروڑ روپئے کی کمائی ہو گی۔