counter easy hit

تحریک انصاف آج بنوں میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

PTI will demonstrate

PTI will demonstrate

گرائونڈ میں کرسیاں سج گئیں ، پارٹی پرچم آویزاں ، سائونڈ سسٹم لگا دیا گیا ، کپتان کے کھلاڑیوں میں جوش و خروش عروج پر
بنوں (یس اُردو) تحریک انصاف آج بنوں میں سیاسی پاور شو دکھائے گی ، کھلاڑیوں نے تیاریاں مکمل کرلیں ، کپتان کا انتظار شروع کردیا ۔ کرسیاں لگ گئیں ۔ سٹیج سج گیا ، تصاویر آویزاں کردیں ، ساؤنڈ سسٹم لگا دیا گیا ، پارٹی پرچم لہرانے لگے ۔ بنوں میں پی ٹی آئی نے پچ تیار کرلی ۔ کپتان کھلاڑیوں کے ساتھ آج سیاسی میچ کھیلیں گے ۔ جلسہ تو شام کو ہوگا لیکن کھلاڑی ابھی سے پرجوش ہیں ۔ پارٹی رنگ کی ٹوپیاں ، پٹکے لیے ٹائیگر کہتے ہیں تبدیلی آکر رہے گی ۔ پاناما لیکس کے حوالے سے حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے تحریک انصاف شہر شہر جلسے کر رہی ہے ۔ بنوں جلسہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔