counter easy hit

تحریک انصاف آج سوات میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

PTI will demonstrate

PTI will demonstrate

شہر میں جلسے کی تیاریاں مکمل ، کھلاڑیوں نے نئے انداز میں انٹری دینے کیلئے ہوم ورک کر لیا
سوات (یس اُردو) تحریک انصاف آج سوات میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، جلسے کی تیارں مکمل کرلی گئیں ، کرسیاں بھی لگ گئیں ، گراسی پچ پر عمران خان کارکنوں کا لہو گرمائیں گے ۔ مینگورہ میں پی ٹی آئی کے پاور شو کیلئے میدان سج گیا ، تیاریاں بھی مکمل ہوگئیں ، کرسیاں لگ گئیں ، سٹیج بھی تیار ہوگیا ، تحریک انصاف کے کھلاڑی آج بھی رنگ جمائیں گے اور نئے جوش کے ساتھ روایتی انداز میں انٹری دیں گے ۔ ہرطرف پی ٹی آئی پرچموں کی بہار ہے ، شہر میں جگہ جگہ بینرز اور پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں ، کارکن مختلف شہروں سے مینگورہ پہنچیں گے ۔ عمران خان تین بجے جلسہ گاہ پہنچیں گے جہاں وہ اپنے خطاب میں کارکنوں کا جوش اور ولولہ بڑھائیں گے ، حکومت کو پھر تنقید کا نشانہ بنائیں گے ۔ ڈی جے بٹ اپنے میوزک کے ذریعے پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے ۔