counter easy hit

پی ٹی آئی وہ گھوڑا ہے جس پر شرط اٹھا لی گئی، کراچی میں نیا گھوڑا دندنا رہا ہے’

PTI was lifted bet

PTI was lifted bet

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایسا گھوڑا ہے جس پر شرط اٹھا لی گئی ہے، کہتے ہیں کراچی میں نیا گھوڑا دندنا بھی رہا ہے، ہنہنا بھی رہا ہے، سب جانتے ہیں گدھے اور گھوڑے بنانے والا “فارم ہاؤس” کہاں ہے۔
لاہور: (یس اُردو) محتاط انداز میں ہنستے مسکراتے، ذو معنی انداز میں باتیں کرنا کوئی رانا ثناء اللہ سے سیکھے۔ وزیر قانون نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بین السطور بہت کچھ کہہ ڈالا۔ کہتے ہیں پی ٹی آئی ایسا گھوڑا ہے جس پر شرط اٹھا لی گئی ہے، گھوڑا سمجھ کر میدان میں اتارا گیا لیکن یہ گدھا ثابت ہوا۔رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شرط لگانے والوں نے پی ٹی آئی کو رد کر دیا ہے۔ کراچی میں نیا گھوڑا دندنا بھی رہا ہے، ہنہنا بھی رہا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا سب جانتے ہیں گدھے اور گھوڑے بنانے والا “فارم ہاؤس” کہاں ہے۔