counter easy hit

تحریک انصاف آج ملتان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی

PTI

PTI

ملتان : سپورٹس گراؤنڈ میں تحریک انصاف سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ جس کے لئے پنڈال میں 25 ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔

عمران خان کے خطاب کے لئے 20 فٹ اونچا ، 80 فٹ لمبا اور 35 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ عمران خان کی جلسے میں شرکت کے لئے شیخ رشید ملتان پہنچ گئے ہیں۔

جلسہ گاہ کے اندر انتظامات کو بہتر کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کی مقامی قیادت کو ذمہ داری دے دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے جلسہ گاہ کی بیرونی سیکیورٹی پولیس کے سپرد کر دی ہے۔