counter easy hit

بریکنگ نیوز : عمران خان کی معاشی ٹیم کامیاب۔۔۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے شاندار خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چھ سالوں کے دوران پہلی بار ایک ماہ میں 5 ہزار 84 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 30 نومبر کو جب مارکیٹ بند ہوئی تو ہنڈرڈ انڈیکس 38 ہزار 706 پوائنٹس پر بند تھا۔نومبر 2019 کے آغاز میں 100 انڈیکس 34 ہزار پر تھا

میں پہلے شوہر کو ایک اتوار ملی اور دوسرے اتوار شادی کرلی، کیونکہ پہلی اتوار ہوٹل میں۔۔۔” معروف اداکارہ جگن کاظم نے اپنی نجی زندگی سے پردہ اٹھا دیا

اور 29 نومبر کو جب مارکیٹ بند ہوئی تو انڈیکس39,287 پوائنٹس پر پہنچ چکا تھا۔ مشیرخزانہ حفیظ نے بتایا کہ ایک سال کے مشکل وقت کے بعد سرمایہ کاروں کا موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد بحال ہوچکا ہے۔ حفیظ شیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں لکھا کہ نومبر میں مارکیٹ 14.9 فیصد اوپر گئی جو 2013 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے لکھا کہ 16 اگست 2019 کے بعد مارکیٹ میں 36.6 فیصد(10500 پوائنٹس) اضافہ ہوا اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایا کاروں کے اعتماد کا بڑھا ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بھی مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا اور 100انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ایک ہفتے کے دروان مارکیٹ کے سرمائے میں264ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود مستحکم رکھنے، سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، کرنٹ اکانٹ خسارے میں کمی اور مستقبل میں معاشی حالات بہتر ہونے کی امید پر ہونے والی مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری نے مجموعی طور پر مارکیٹ کو مندی کے اثرات سے دور رکھا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چھ سالوں کے دوران پہلی بار ایک ماہ میں 5 ہزار 84 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

PTI, TEAM, GOT, SUCCESS, IN, MAKING, STOCK EXCHANGE, BETTER, IN, PAKISTAN

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website