counter easy hit

سپریم کورٹ:شریف فیملی کیخلاف پی ٹی آئی کی دستاویز جمع

PTI submits documents against Sharif family in Supreme Court

PTI submits documents against Sharif family in Supreme Court

تحریک انصاف نے شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس سے متعلق دستاویز سپریم کورٹ میں جمع کرادیںجن میں بینک اکائونٹس ،قرضہ معاف کرانے کی تفصیلات اور اہم شواہد شامل ہیں۔کیس کی سماعت کل ہوگی ۔

پی ٹی آئی کی 686صفحات پر مشتمل دستاویز میں وزیراعظم نوازشریف کی فیملی کے بینک کھاتوں کی تفصیلات اور قرض معافی کے شواہد شامل ہیں ۔

دستاویز کے مطابق نوازشریف کے وزارت اعلیٰ کے دورمیں شریف خاندان کی صنعتوں نے تیزی سے ترقی کی۔ان کے ذمہ 6 ارب 14 کروڑ روپے کے بینک قرضہ جات ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان نےساڑھے14کروڑ روپے منی لانڈرنگ کی۔ 1988ءسے 1991ء تک 5 کروڑ 60 لاکھ روپےہنڈی سےبیرون ملک منتقل کیے۔نوازشریف کے کاروباری شراکت دارخالد سراج نے منی لانڈرنگ سے پردہ اٹھایا۔

دستاویز کے مطابق ٹیکس گوشواروں میں بیرون ملک بھیجی گئی رقم کا ٹیکس گوشواروں میں ذکر نہیں کیا گیاجبکہ نوازشریف نے اس دوران صرف 897روپے انکم ٹیکس اداکیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website