counter easy hit

پی ٹی آئی نے عائشہ گلالئی کیخلاف دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں

اسلام آباد: عمران خان کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے، لگائے گئے الزامات بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں: عائشہ گلالئی کا الیکشن کمیشن میں تحریری جواب تحریک انصاف کی منحرف ایم این اے عائشہ گلالئی نے عمران خان کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس بدنیتی پرمبنی قرار دے دیا، کہتی ہیں الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، عمران خان نے اپنے خلاف الزامات دبانے کیلئے ریفرنس دائر کیا۔

PTI submit documents against Ayesha Gulalai in the Election Commissionممبر سندھ غفار سومرو کی صدارت میں چار رکنی کمیشن نے عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے دائر ریفرنس پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل نے عائشہ گلالئی کیخلاف تحریری دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے بھی اپنا تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے، لگائے گئے الزامات بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں۔ جواب کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے دن عائشہ گلالئی بیمار تھی، عمران خان کیخلاف ہراساں کرنے کے الزامات دبانے کیلیے ریفرنس دائر کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے ریفرنس پر مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔