counter easy hit

بلوچستان میں حلقہ بندیوں پر تحریک انصاف نے اعتراض اٹھا دیا، الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جانے پر غور

اسلام آباد: (یس اردو نیوز) تحریک انصاف حلقہ بندیوں کے حوالے سے ناقص کارکردگی پر الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے پر غور کررہی ہے۔ یہ بات تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے حلقہ بندیوں کے عمل پر گہری تشویش کا اظہار کرت ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کوئی ٹھوس لاحہ عمل موجود نہیں ہے۔بلوچستان میں کی گئی حلقہ بندیاں قانون سے متصادم ہیں۔ ہر حلقے میں خواتین اور مرد ووٹروں کی تقسیم میں کوئی توازن نہیں ۔قانون ہمیں دس فیصد کے فرق کی اجازت دیتا ہے جبکہ یہاں چالیس فیصد ہے۔ خواتین ووٹرز 44 فیصد اور مرد 56 فیصد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 300 لوگوں سے تجاویز وصول کر کے بھی کسی ایک کو نوٹس نہیں دیا گیا۔کئی ماہ کی مسلسل درخواستوں کے باوجود نادرا کی گاڑی فقط چار دن آئی اور 200 خواتین کی رجسٹریشن کی۔جبکہ الیکشن کمیشن کا گھر گھر جاکر 84 فیصد ووٹروں کی جانچ پڑتال کا دعوی بھی بے بنیاد نکلا۔الیکشن کمیشن کی اس ناقص کارکردی اور غلط حلقہ بندیوں پر انہوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ناقص ترین کارکردگی کے لیئے عدالت سے رجوع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔