counter easy hit

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک امین اسلم کی فرانس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت

Malik Amin Aslam,World Climate Conference

Malik Amin Aslam,World Climate Conference

فرانس (یاسر قدیر) تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما، سابق وفاقی وزیر اور بلین سونامی ٹری پروجیکٹ خیبر پختون خوا کے انچارج ملک امین اسلم نے فرانس میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان کی بھر پور نمائندگی کی اور پاکستان کے حوالے سے عالمی ماحولیات میں ہونے والی تبدیلیوں اور پاکستان میں اس سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے شرکا کو تفصیلی معلومات سے آگاہی دی یاد رہے کہ ملک امین اسلم ماحولیات کے حوالے سے وفاقی وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں۔

ماحولیات کے اوپر پاکستان میں ان کو بہترین ایکسپرٹ مانا جاتا ہے اور اس وقت بھی ملک امین اسلم خیبر پختون خوا میں بلین سونامی ٹری پروجیکٹ کے انچارج ہیں اور انہی کی زیر نگرانی پاکستان میں آنے والی نسلوں کے فائدہ کے لیے عمران خان کے ویزن کے مطابق ایک ارب بیس کروڑ درخت لگانے کا منصوبہ رواں دواں ہے

دورہ فرانس کے موقع پر انہوں نے تحریک انصاف فرانس کے ایک وفد سے خصوصی ملاقات کی جس کا اہتمام تحریک انصاف یورپ کے سینئر رہنما یاسر قدیر نے کیا جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف یورپ کے سینئر رہنماؤں مشتاق خان جدون اور ملک عطا محمد نے اعشایہ کا اہتمام کیا جس میں مظہر گوندل، سید ظریف شاہ،مرزا آصف جرال،عاکف غنی،حاجی ابرار لہری،عاطف مجاہد و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ملک امین اسلم نے تحریک انصاف کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور شرکا محفل کو خیبر پختون خوا میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے تفصیلی آگاہی دی تقریب کے اختمام پر انھوں نے تحریک انصاف فرانس کے وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔