counter easy hit

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو کمرتوڑ جھٹکا۔۔۔ الیکشن کمیشن سے ٹائیگروں پر بجلیاں گرا دینے والی خبر آ گئی

اسلام آباد;الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑے پینافلیکس لگوانے پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسدعمرکوشوکازنوٹس جاری کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر کو شوکازنوٹس الیکشن مانیٹرنگ عملے کی شکایت پرڈپٹی کمشنرنے بھجوایااور ہدایت کی کہ عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق

کی خلاف ورزی سے گریز کیا جائے ورنہ امیدوار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے مطابق بڑے پینافلیکس لگوانے پرپابندی عائد ہے ۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 105فیصل آبادسے امیدوارراناآصف توصیف کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی۔ منگل کو سپریم کورٹ میں این اے 105فیصل آبادسے امیدوارراناآصف توصیف کی نااہلی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ راناآصف توصیف نے اہلیہ کے اثاثے چھپائے،وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ راناآصف کی اہلیہ کیخلاف بینکنگ کورٹ کافیصلہ معطل ہوچکاہے،اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعدفیصلہ معطل ہوا۔۔سپریم کورٹ نے راناآصف توصیف کوالیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی کی صورت میں نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے سے مشروط ہوگا۔