counter easy hit

پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے الیکٹڈ باڈی کا اجلاس گذشتہ روز اٹلی کے شہر میلان میں ہوا

PTI Italy Meeting

PTI Italy Meeting

اٹلی (آفتاب احمد) پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے الیکٹڈ باڈی کا اجلاس زیر صدارت صدر پاکستان تحریک انصاف اٹلی عرفان حیات رانجھا گذشتہ روز اٹلی کے شہر میلان میں ہوا جس میں نائب صدر چودھری جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری مرزا ندیم بیگ،انفارمیشن سیکرٹری میاں آفتاب احمد سمیت پارٹی کے تمام اھم سینر راہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کی کروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک اور نعت مبارک سے ہوا تمام ممبران نے اٹلی میں پہلی دفعہ انٹرا پارٹی الیکشن کے انقعاد پر خوشی کا اظہار کرتے الله تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہوے اپنے ووٹرز سپورٹرز سمیت پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے تمام کارکنان کو مبارک باد دی جنہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لیا۔

اجلاس میں تمام ممبران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلہ میں آرگنائزر یوروپ احمد جواد ،چیف الیکشن کمشنر یوروپ عطا محمّد ،چیرمین سی آر سی کمیٹی مشتاق خان جدون اور یو کے فنانس بورڈ ،اقبال مو سمیت تمام ارکان عملا کے کردار پر بھرپور احتماد کا اظہار کیا اور دوران الیکشن ان کے کردار کی تعریف کی۔

یوروپ میں پہلی بار انٹرا پارٹی الیکشن کے فیصلے پر پارٹی کو یوروپ بھر میں دوسری سیاسی پارٹیوں کے مقابلے میں جو پزیرائی ملی اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوے کہا گیا کے یہ ہمارے قائد عمران خان کا خواب اور پارٹی کارکنوں کو خوائش تھی یوروپ میں پاکستان تحریک انصاف پہلی بار اس طرح ابھر کر سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے جس کا کوئی دوسری سیاسی جماعت خواب بھی نہیں دیکھ سکتی اجلاس میں یہ بات بھی زیر غور رہی کے اٹلی سمیت تمام یوروپ سے انٹرا پارٹی الیکشن میں ہار کو ذاتی آنا کا مسلہ بنا کر پارٹی کے لیے مزاق اور پارٹی کے نظریاتی کارکنان کو دوسری پارٹیوں کے سامنے شرمندہ کیا جا رہا ہے پارٹی قیادت کو اس بات کا سختی سے نوٹس لینا چائیے کچھ لوگ اپنے ذاتی مقاصد کے لئے پارٹی لیڈران کی کردار کشی کر رہے ہیں جس سے آنے والے کل میں پارٹی کا امیج بری طرح متاثر ہونے کا خطرہ ہے ایسے تمام کارکنان کو احتیاط کرنی چائیے تکے پارٹی ورکر کے جذبات مجروع نہ ہوں اور پارٹی قیادت سے درخواست کی گئی ہے کے جو پارٹی گروپ پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کرتے ہوے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں ہیں ان کی شکایات پر کوئی کمیٹی بنا دی جاۓ یا سی آر سی ان کے تحقیقات کرے اور جو لوگ سوشل میڈیا اور دوسرے چینل پر پارٹی کو بدنام کر رہے ہیں ایسے افراد کو شو کاز نوٹس جاری کر کے ان کی ممبرشپ چند ماہ کے لئے محتل کر دی جائے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی فیصلہ کیا گیا پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے آئندہ تمام معملات کو پارٹی کے ضابطہ اخلاق قانون کے مطابق لے کر چلیں گے اور نظریاتی گروپ کی مشاورت کے ساتھ آگے لے کر چلا جائے گا ہم سب کی منزل ایک ہے ہمارا قائد ایک ہے ہمیں ہر وہ شخص جو عمران خان کے مشن میں اس کا ہم سفر ہے بہت عزیز ہے۔

ہمارا صرف اور صرف سوچنے کا انداز مختلف ہے پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے صدر عرفان حیات رانجھا نے اورسیز چیپٹر کی ہدایات کی روشنی میں تنظیم سازی کے لئے مشوارتی کمیٹی بنا کے اٹلی بھر کے سینر راہنماؤں کا ہفتہ شام کو بریشیا میں اجلاس طلب کر لیا جس میں نظریاتی پینل کو بھی دعوت دی جائے گی تکے پارٹی معملات کے لئے اٹلی کے تمام شہروں میں تنظیم سازی اور حلف برداری کی تقریب کے بارے میں فائنل فیصلے کیے جا سکیں اجلاس میں انفارمیشن سیکرٹری میاں آفتاب احمد کو ذمہ داری دی گی کے وہ آئندہ اجلاس میںا ٹلی انٹرا پارٹی الیکشن پر مفصل رپورٹ تیار کریں جو ہفتہ کو یوروپ میں موجود پاکستانی میڈیا کو دی جا سکے۔

MIAN AFTAB AHMED
CELL> 00393401810646
HOUSE> 00390372451683