counter easy hit

تحریک انصاف اٹلی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلہ میں پارٹی کارکنوں نے پیڈ ممبر شپ لینا شروع

PTI

PTI

اٹلی (آفتاب احمد سے) پاکستان تحریک انصاف اٹلی کی جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کے پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلہ میں اٹلی کے مختلف شہروں سے پارٹی کارکنوں نے پیڈ ممبر شپ لینا شروع کر دی ہے اورسیز انٹرنیشل چیپٹر کے مطابق الیکشن مقررہ تاریخ کو ہی ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف اٹلی کی طرف سے ممبر شپ کی تاریخ کے کی توصیح میں اضافہ کرنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوے ہوے پارٹی کارکنوں کو کہا ہے کے وہ جلد از جلد ممبر شپ حاصل کر کے ووٹ کا اندراج کروائیں اور اٹلی میں اپنی قیادت خود منتخب کریں .اورسیز انٹرنیشل چیپٹر نے ممبر شپ کوارڈنیٹر ز کو واضح کر دیا ہے کے الیکشن کے لئے باضابطہ طور پر نومبر چودہ میں الیکشن کے لئے اگاہ کر دیا تھا اور اب حتمی تاریخ دے دی گئی ہے۔

اس لئے اس میں توسیح کی گنجائش نہیں اگر کسی بھی شخص کو ممبر شپ کے سلسلہ میں کوئی بھی مشکل پیش آ رہی ہو تو پارٹی کی آفیشیل ویب سائٹ پر درج الیکشن کمشن کی ای میل پر یا اورسیز انٹرنیشل چیپٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں اور اگر کوئی بھی شخص الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے تو وہ بھی مقرر کردہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کر سکتا ہے ممبرشپ ختم ہونے کی تاریخ یکم مئی ہے اور اٹلی میں انٹرا پارٹی الیکشن چھ جون کو ہوں گے۔

الیکشن کے سلسلہ میں ضابطہ اخلاق اور مزید تمام تفصیلات پارٹی کی آفشیل ویب سائٹ پر موجود ہیں .انٹرا پارٹی الیکشن میں صرف وہ ہی شخص ووٹ کاسٹ کرنے یہ الیکشن میں حصہ لینے کا اہل ہو گا جو پیڈ ممبر ہو گا اورسیز میں پیڈ ممبرشپ کی فیس 36 یورو ہے جو کے کریڈٹ کارڈ بینک اکاونٹ یا ویسٹرن یونیوں کے ذریے جمع کرواۓ جا سکتے ہیں۔

اٹلی میں کسی بھی شخص کو ممبرشپ کے لئے پیسے دینے سے سختی سے منع کرتے ہوے صرف اور صرف الیکشن کمیشن انٹرنیشل چیپٹر یا فنانس سے رابطہ کی ہدیات کی گئی ہیں۔