counter easy hit

عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

PTI Imran Khan

PTI Imran Khan

بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں پاناما لیکس میں اعلیٰ شخصیات کے نام آنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی
اسلام آباد (یس اُردو) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا جس میں پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں حکمت عملی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر غور کیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے ، اجلاس بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ پر ہوگا ، ذرائع کے مطابق پاناما لیکس میں پاکستان کی اعلیٰ شخصیات کے نام آنے کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی ۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اس معاملے پر پارٹی حکمت عملی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر غور کیا جائے گا ۔