لاہور: تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے معروف تجزیہ کار حسن عسکری اور سابق آئی جی کے پی ناصرخان درانی کے نام دے دیئے ہیں۔

محمودالرشید کا کہنا تھا کہ ابھی تک وزیر اعلی پنجاب نے مشاورت کےلیے کوئی رابطہ نہیں کیا، وزیر اعلی غیر آئینی طور پر یہ نہ کہیں کہ سمری گورنر کو بھجوا دی گئی ہے، نگران وزیرِاعلٰی کے نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا، نگران وزیر اعلی کے لیے اپوزیشن کو اپنے نام دینے کا پورا حق ہے۔








