پیرس (میاں عرفان صدیق) تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما میاں زوالفقار احمد جتالہ کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے عہدیداران، پارٹی ممبران اور دوست احباب کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تحریک انصاف فرانس کے ممبران و عہدیدران اور صحافیوں نےبھرپور شرکت کی۔اس موقع پر اے آر وائی نیوز فرانس کے نمائندہ چوہدری شبیر بھدرمرحوم اور تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنماچوہدری افضال رانجھا کے جواں سال بیٹےکی وفات پر ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔