counter easy hit

پی ٹی آئی فرانس ہیڈ آف (سی آر سی)مشتاق احمد جدون کی طرف سے ایک تعارفی پروگرام رکھا گیا۔رپورٹ علی اشفاق

پیرس ۔(علی اشفاق)او آئی سی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف فرانس چیپٹر کے لیے پانچ رکنی ٹیم پر مشتمل (سی آر سی) کی نامزدگی کی گئی۔اس سلسلے میں ہیڈ آف (سی آر سی)مشتاق احمد جدون کی طرف سے ایک تعارفی پروگرام رکھا گیا۔جس میں پی ٹی آئی فرانس کے عہداداران لیبر ونگ فرانس ،ویمن ونگ فرانس ،یوتھ ونگ فرانس اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔مشتاق احمد جدون اور ان کی پانچ رکنی ٹیم نے (سی آر سی) کے اعزاز ومقاصداور پی ٹی آئی فرانس کے عہداداران ممبران کے سامنے بیان کیا۔اور سوال وجواب کی نشست ہوئی۔اور آخر میں مشترکہ طور پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پالیسی اور قیادت پر اعتماد کیا گیا۔