counter easy hit

تحریک انصاف کا یورپ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور، او آئی سی یورپین سیکٹریٹ کا پیرس میں قیام

PTI

PTI

پیرس (یاسر قدیر) تحریک انصاف کی مرکزی قیادت رفتہ رفتہ اپنے تمام اہداف کی جانب بڑھ رہی ہے کافی عرصہ سے یورپ میں مقیم کارکنان کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کے معاملات کو اسلام آباد پاکستان سے بیٹھ کر دیکھنے کے ساتھ ساتھ یورپ میں بھی کوئی دفتر بنایا جائے جہاں سے ان کے معاملات کو زیادہ بہتر انداز میں چلایا جا سکے۔

چانچہ ان کے مطالبہ کو مد نظر رکھتے ھوئے یورپ کے مرکز پیرس میں او آئی سی یورپین سیکٹریٹ کا باقاعدہ قیام عمل پذیر میں لایا گیا جس کے چیئرمین تحریک انصاف یورپ کے سینئر رہنما اور عمران خان کے قابل اعتماد ساتھ مشتاق خان جدون ہیں جنہوں نے پچھلے کچھ ہی عرصہ میں یورپ میں تحریک انصاف کے لئے بے پناہ محنت اور لگن سے کام کیا ہے اور تحریک انصاف ایک منظم اور مضبوط قوت کے طور پر یورپ بھر میں سامنے آئی ہے اس کے ساتھ ساتھ یورپ میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما یاسر قدیر کی تحریک انصاف کے لئے ان کی خدمات اور جذبہ کو دیکھتے ھوئے ان کو او آئی سی یورپین سیکٹریٹ کا کوارڈینٹر مقرر کیا گیا ہے۔

او آئی سی یورپین سیکٹریٹ کی بقیہ ٹیم میں بھی یورپ بھر سے نظریاتی و مخلص ارکان پر مشتمل ہے جو کہ درج ذیل ہے۔

جرمنی سے علی منگول خان،اسپین سے طارق رفیق بھٹی اور قیصر جہانگیر،ناروے سے تصدق حسین،یونان سے فیصل مہر،فرانس سے صائمہ بابری،آسٹریا سے عبدل سلام،اٹلی سے عامر صدیق بسرا جبکہ میڈیا مینجمنٹ کی ذمہ داری فرانس سے حاجی ابرار لہری کے سپرد کی گئی ہیں۔

او آئی سی یورپین سیکٹریٹ کے قیام سے یورپ بھر میں کارکنان میں خوشی کی لہر دور گئی ہے کارکنان کا کہنا ہے کہ او آئی سی یورپین سیکٹریٹ سے یورپ میں تحریک انصاف کے کام میں مزید بہتری آئے گی،او آئی سی یورپین سیکٹریٹ کے تحت مختلف کمیٹیاں و تھنک ٹینک تشکیل دیے جائیں گے،نیز یورپ بھر میں زیادہ سے زیادہ پیڈ ممبر بنانا،ممبر ممالک کی تنظیموں کے درمیان اختلافات کو ختم کروانا،ممبران کو انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے آگاہی دینا،ممبرشپ کواردینٹرز کو انتخابی مراحل سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرنا،ممبر ممالک اور او آئی سی کے درمیان ایک رابطہ کار کا فریضہ سرانجام دینا،ممبر ممالک کو تحریک انصاف کے قوائد و ضوابط سے آگاہی دینا،تنظیمی معاملات کو کیسے بہتر چلایا جائے،تمام پریس ریلیز ،تنظیمی خبریں اور کاموں کی آفیشل ویب سائٹ پر لگانے کی اجازت دینا، فنانس بورڈ کے حوالے سے آگاہی دینا،مختلف پروگرام اور پاکستان سے مرکزی قیادت کے دورہ وغیرہ میں ان کی مدد کرنا نیز تحریک انصاف اور پارٹی امور سے متعلق کانفرنس اور ورک شاپس وغیرہ کروانا شامل ہیں۔