counter easy hit

پی ٹی آئی میں اختلافات عمران خان نے آج اجلاس بلا لیا

Imran Khan

Imran Khan

کراچی : پاکستان تحریک انصاف میں اختیارات کی سردجنگ شروع ہوگئی، شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین کے سبب نظریاتی کارکنان اوررہنما شدیدناراض ہوگئے، بعض اہم رہنماپارٹی امورمیں دلچسپی کا اظہار نہیں کررہے ہیں۔

پارٹی رہنماؤں نے عمران خان سے درخواست کی ہے کہ پارٹی میں فوری طورپر نئے انتخابات کرائے جائیں تاکہ حق رائے دہی کے ذریعے منتخب ہونے والے رہنمااور کارکنان پارٹی کے عہدے سنبھال سکیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس معاملے کانوٹس لیتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کاآج اہم اجلاس اسلام آبادمیں طلب کرلیا۔