counter easy hit

اسلام آباد، تحریک انصاف کا اہم ترین ’’تلاش گمشدہ مہم‘‘ سمیت اہم فیصلے

اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اہم ترین اجلاس اسلام آباد میں منعقد کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے  کی۔ پنجاب میں کرپشن کیخلاف مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ فیصل سبحان کی کھوج کیلئے “تلاش گمشدہ” مہم کے باقاعدہ آغاز کا بھی فیصلہ ہوگیا۔ چیئرمین کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کو یابید کمپنی اور فیصل سبحان کی کھوج لگانے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔

PTI, CENTRAL, EXECUTIVE, COMMITTEE, MEETING, IMPORTANT, DECISIONS, MADE, STRATEGY, ABOUT, ABID BOXER, FAISAL SUBHAN, ANNOUNCED,

فیصل سبحان کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ ہر فورم پر کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے اور کرپشن کی وارداتوں کو اجاگر کرنے پر اتفاق ہوا۔ ملک گیر سطح پر عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا بھی اعلان کردیا گیا۔ مہم کا آغاز 4 مارچ کو کراچی سے کیا جائے گا۔ عوامی رابطہ مہم کا تازہ ترین مرحلہ لاہور میں اختتام پذیر ہو گا

عابد باکسر کی حفاظت کے حوالے سے ہر سطح پر آواز اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ماوارئے عدالتی قتلوں کے حوالے سے شہباز شریف بدترین ریکارڈ کے حامل ہیں، خدشہ ہے کہ شہباز شریف خود کو بچانے کیلئے عابد باکسر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرسکتے ہیں، عابد باکسر کی سلامتی اور تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں کرپشن کیخلاف مہم میں تیزی لانے اورفیصل سبحان کی کھوج کیلئے “تلاش گمشدہ” مہم کے ساتھ ساتھ ملک گیر عوامی رابطہ مہم چلانے اورعابد باکسر کی حفاظت کے حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی کی مرکزی قیادت کے ہونے والے اجلاس میںپنجاب میں کرپشن کیخلاف مہم میں تیزی لانے اورفیصل سبحان کی کھوج کیلئے “تلاش گمشدہ” مہم کے باقاعدہ آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کو یابید کمپنی اور فیصل سبحان کا کھوج لگانے اور معاملے پر عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ،اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ہر فورم پر کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے اور کرپشن کی وارداتوں کو اجاگر کای جائیگا اس حوالے سے ملک گیر سطح پر عوامی رابطہ مہم کے آغاز کیا جائیگا،مہم کا آغاز 4 مارچ کو کراچی سے کیا جائے گا ،عوامی رابطہ مہم کا تازہ ترین مرحلہ لاہور میں اختتام پذیر ہو گا،عابد باکسر کی حفاظت کے حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے ،اجلاس نے کہا ہے کہ ماوارئے عدالتی قتلوں کے حوالے سے شہباز شریف بدترین ریکارڈ کے حامل ہیں،خدشہ ہے کہ شہباز شریف خود کو بچانے کیلئے عابد باکسر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرسکتے ہیں،عابد باکسر کی سلامتی اور تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔۔۔۔

PTI, CENTRAL, EXECUTIVE, COMMITTEE, MEETING, IMPORTANT, DECISIONS, MADE, STRATEGY, ABOUT, ABID BOXER, FAISAL SUBHAN, ANNOUNCED, PTI, CENTRAL, EXECUTIVE, COMMITTEE, MEETING, IMPORTANT, DECISIONS, MADE, STRATEGY, ABOUT, ABID BOXER, FAISAL SUBHAN, ANNOUNCED,