counter easy hit

تحریک انصاف کا الطاف حسین کیخلاف برطانوی ہائی کمشن کو خط

Altaf Hussain

Altaf Hussain

اسلام آباد (یس ڈیسک) ا پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف برطانوی ہائی کمشن کو ایک خط لکھ دیا ہے۔

تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان شیریں مزاری کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق الطاف حسین برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان میں تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔

الطاف حسین پی ٹی آئی کی نوجوان خواتین پر لندن میں بیٹھ کر شرمناک الزامات لگا رہے ہیں۔ خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کئی عشروں سے کراچی کے شہریوں کو دہشت زدہ کر رہی ہے۔

ایم کیو ایم کراچی میں بھتہ خوری، بلیک میلنگ اور قتل و غارت گری میں ملوث ہے۔ ایم کیو ایم صحافیوں اور سیاسی مخالفوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بھتہ نہ دینے پر ایم کیو ایم کے ایک ونگ نے فیکٹری میں آگ لگائی اور 258 افراد زندہ جلا دیئے گئے۔

حال ہی میں مشترکہ تحققاتی ٹیم نے بلدیہ ٹاوٴن آتشزدگی میں ایم کیو ایم کے ملوث ہونے کا ثبوت دیا۔ صحافی ولی خان بابر بھی ایم کیو ایم کو بے نقاب کرنے کے جرم میں قتل ہوا۔

پی ٹی آٰئی کی رہنماء زہرہ شاہد کو بھی ایم کیو ایم نے قتل کیا۔ خط میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر الطاف حسین کیخلاف کارروائی کرے۔